آپ کا بیوٹی سوپ ، آپ کا اعتماد
نارمل جلد رکھنے والی خواتین کو خوش قسمت کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی جلد چکناہٹ اور حد درجہ خشکی سے آزاد ہوتی ہے . اگر جلد خشک ہو تب بھی مسائل کا سامنا رہتا ہے اور اگر چکنی ہو تب تو ان گنت مسائل درپیش آتے ہیں . خشکی اور چکنائی ایک حد تک ہی موضوع ہوتی ہیں اور اگر یہ تجاوز کر جائیں تو جلد کے لیے نقصان دے ثابت ہوتی ہیں . اسی لیے نارمل جلد کو بہترین قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ ان مسائل سے دوچار نہیں ہوتی اور اگر نارمل جلد والی خواتین اپنی جلد کی دیکھ بھال کریں تو ان کے چہرے پر مزید نکھار نمایاں ہوگا . نارمل جلد کی حامل خواتین اپنے لیے بہترین بیوٹی سوپ خود گھر پرتیار کرسکتی ہیں . ایک کھانے کا چمچ کوئی بھی کدوکش کیا ہوا بیوٹی سوپ لیکر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ، ایک چائے کا چمچ روغن بادام ، ایک کھانےکا چمچ کیسو کے پھول اور عرق گلاب شامل کرکے ایک برتن میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ سوپ حل ہوجائے .تیار ہونے پر اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں اور جب صابن جم جائے تو حسب ضرورت استعمال کریں . جلد کی خوبصورتی کے لئے اس صابن کو دن میں تین بار لازمی استعمال کریں .