جوان نظر آنے کے لیے چہرے کی شادابی اور تازگی بہت ضروری ہے ۔ مرجھایا ہوا چہرہ اور جھریاں عمر سے پہلے ہی بڑھاپے کو ظاہر کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ لہذا بااعتماد اور لمبے عرصے تک جوان رہنے کے لئے چہرے سے جھریاں دور کرنا اہم ہے ۔
چہرے پر باقاعدہ مساج کے ذریعے جھریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ مساج سے دوران خون میں تیزی آجاتی ہے اور جلد کے ٹشوز اور پٹھے ٹائٹ ہو جاتے ہیں ۔ اس سے چہرے پر ڈھیلاپن نہیں رہتا اور چہرہ جوان نظر آنے لگتا ہے ۔ کھوپرے کے تیل کا جھریوں والے حصے پر ہلکا سا مساج بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے مساج روزانہ رات کو سونے سے پہلے کریں بہت جلد جھریاں دور ہو جائیں گی ۔
وٹامن ای کے کیپسول بھی جلد کو حسین و جوان رکھنے کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں ۔ وٹامن ای کے دو کیپسول لے کر انہیں ایک پیالے میں گھول لیں اس میں 2 چائے کے چمچ دہی ، آدھا چمچ شہد اور آدھا چمچ لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد چہرے کو سادہ پانی سے دھو لیں ۔ اس نسخہ کے روزانہ استعمال سے چہرے پر سے جھریاں ختم ہو جائیں گی ۔
بڑھتی عمر کے اثرات روکنے کے لیے آپ گھر پر بہترین مشروب تیار کر سکتی ہیں ۔ ایک گلاس پانی میں آدھا کپ پائن ایپل کے ٹکڑے ، چھ سے سات عدد پودینے کے پتے ، دو چٹکی کالی مرچ ، بارہ عدد انگور ، دو عدد سیب ، حسب ذائقہ شہد اور دو عدد لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔ ایک پین میں ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں پھر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور روزانہ ایک گلاس میں برف ڈال کر پی لیں ۔ اس مشروب سے آپ کو توانائی ملے گی اور چہرے پر جھریاں بھی نہیں پڑیں گی .