نواز الدین مراٹھی سیکھنے لگے
بالی وڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی ان دنوں مراٹھی زبان سیکھ رہے ہیں۔ہندوستانی سیاستدان بال ٹھاکرے کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ نواز کاکہنا ہے کہ بال ٹھاکرے کی زیادہ تر سیاسی تقریریں مراٹھی زبان میں رہی ہیں اس لئے ان کے کردار سے انصاف کرنے کیلئے مراٹھی سیکھ کر ویسے ہی فلم میں تقاریر کرنا ضروری ہے ۔ اس سے قبل فلم کا پوسٹر جاری ہو چکا ہے جس میں نواز ہوبہو بال ٹھاکرے دکھائی دئے ہیں۔