Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماچل پردیش: اسکول بس کھائی میں جاگری، 20بچے ہلاک

شملہ۔۔۔۔ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے نور پورمیں ملک وال کے قریب چواڑی شاہراہ پر ایک پرائیویٹ اسکول کی بس 200فٹ گہری کھائی میں جاگری جس میں 20بچوں کی موت ہوگئی۔اطلاع کے مطابق رام سنگھ پٹھانیا میموریل اسکول کی بس چیلی گاؤں کے  قریب گہری کھائی میں جاگری ۔ اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد بس بچوں کو گھرچھوڑنے جارہی تھی کہ ایک خطرناک موڑکاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں گرگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس،این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچوں کوبچانے اور گہری کھائی سے نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔واضح ہو کہ بس میں 39بچے سوارتھے ۔نور پور کے رکن اسمبلی راکیش پٹھانیا ، ایس ڈی ایم عابد حسین صادق موقع پر پہنچ گئے ۔ڈی سی کانگڑا سندیپ کمار اور ایس پی کانگڑا سنتوش پٹیال اسپتال پہنچے جہاں بچوں کو طبی امداددی جانے والی کارروائیوں اور انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بیوی کو منانے میں ناکام شوہر کی خود کشی

شیئر: