Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کیلئے بنارس کی نشست بچانا مشکل ہوگا ،راہول

بنگلور۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن متحدہوتو بھاجپا 2019کے انتخابات نہیں جیت سکتی۔وزیر اعظم نریندر مودی بھی بنارس کی اپنی نشست پر ہار کا سامنا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اتحاد قائم ہوگا اور اسے سنبھال کر رکھا جائیگا۔ دلت ناراضی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے راہول نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا کہ بی جے پی آئندہ انتخابات جیت پائیگی۔ راہول گاندھی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں اتحاد مضبوط ہوجائے تو انتخابات میں کامیابی یقینی ہوجائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون کے تعاقب پر2نوجوانوں کو جوتے مارنے اور ناک سے لکیر بنانے کی سزا

شیئر: