Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

23سالہ سائیکلسٹ ریس کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسا

پیرس:فرانس میں سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار ہونے والا23سالہ بیلجیئن سائیکلسٹ اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 257کلو میٹر لمبی اس ریس کے دوران مائیکل گولارٹس سڑک کے کنارے گر گیا تھا اور جب اٹھنے میں ناکام رہا تو اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔اس کی حالت بہتر نہ ہونے پر اسے فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پتہ چلا کہ وہ دل کے دورے کا شکار ہوا ہے اس کا علاج جاری تھا کہ وہ شام دیر گئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ٹیم انتظامیہ نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: