ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس
کراچی:ایشیاکی طویل 17 ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس 7 سال بعد 19 فروری سے شروع ہو گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کو ریس کا چیف کوآرڈینیٹر و آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔ خواجہ ادریس نے بتایا کہ کلیم اعوان کو سندھ سائیکلنگ کی سیکریٹری شپ سنبھالے صرف 9 ماہ کا عرصہ ہوا ہے لیکن انہوں نے 12 سال کی سائیکل ریسوںکا ہدف حاصل کر لیا ہے۔