محمد عرفان شفیق ۔ کویت
پاکستان اکیڈمی فار اسپیشل کڈز کویت کی پہلی سالگرہ پر سادہ اور پروقار تقریب گزشتہ روز اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔اکیڈمی کے اسپیشل بچوں نے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔
حافظ محمد شبیر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بزنس سینٹرنے اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔
محمد زبیر ممتاز بزنس مین،غلام حیدر شیخ صدر شہید بھٹو سینٹر،سلیم کرامت جنرل سیکریٹری کرسچین ویلفیئر سوسائٹی،شہاب قادر کنٹری منیجر شاہین ایئر،جاوید حسین چشتی صدر محبانِ نبی کویت،محمد عارف معروف بزنسمین،محمد زبیر شرفی صدر مسلم سنٹر ن لیبر ونگ،شبیر بٹ مسلم سنٹر ن، انجینیئرمحمد اشرف ضیاء کے علاوہ میڈم غزالہ بانو پرنسپل آکسفورڈ پاکستان انگلش اسکول جلیب الشیوخ،مس نادیہ محمد صدر پاکستان ویمن فورم کویت بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - -خمیس مشیط میں سیٹھ عابد عزیز کے اعزاز میں تقریب