Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرسنل نے ساوتھمپٹن کے خلاف اہم فتح سمیٹ لی

لندن:چیمپیئنز لیگ کے اہم میچ میں ڈینی ویلبیک نے2گول کرتے ہوئے ساوتھمپٹن کے خلاف آرسنل کی فتح یقینی بنا دی اور یہ میچ2-3سے آرسنل نے جیت لیا۔ساوتھمپٹن کی جانب سے شین لانگ نے گول کرکے برتری حاصل کی تھی تاہم پائرے ایمرک نے ویلبیک کے پاس پر میچ برابر کردیا ۔ اس کے بعد ویلبیک ایک مرتبہ پھر ایکشن میں آئے اور پینالٹی ایریا میں ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھا کرمقابلہ 1-2کرنے میں کامیاب رہے۔اس مرتبہ سواریس ساوتھمپٹن کی مدد کو آئے اور ان کے خوبصورت کراس پر چارلی آسٹن نے گول کرکے میچ پھر برابر کردیا۔ میچ کے81ویں منٹ تک میچ اسی اسکور کے ساتھ جاری تھا اور بظاہر برابر ہوتا دکھائی دے رہا تھا لیکن ڈینی ویلبیک نے ساتھی کھلاڑی ایلکس ایووبی کے کراس پر گیند کو ہیڈ کے ذریعے جال میں پہنچا دیا۔ڈینی کا یہ گول ہی فیصلہ کن بھی ثابت ہوا اور آرسنل نے2-3 سے فتح سمیٹ لی۔ اس کامیابی سے دباوکا شکار کوچ آرسینے وینگر کے ساتھ ٹیم کو بھی فائدہ ہوا جوکئی ناکامیوں کے بعد اب کامیابیاں سمیٹنے لگی ہے۔

شیئر: