Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان نےشادی کے چکر میں موبائل نگل لیا

ہردوئی۔۔۔۔ اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں بلگرام قصبے کے ایک نوجوان نے شادی کے چکر میں زندگی داؤ پر لگا دی۔ شادی کیلئے پریشان نوجوان تانترک کے پاس پہنچا۔اجے نے جب تانترک کواپنی کہانی سنائی تو اس نے پہلے حامی بھروائی کہ وہ جو کہے گا اس پر عمل کرنا پڑیگاتبھی اس کی شادی ہوپائے گی۔ تانترک نے اجے سے کہا تمہارے پاس موبائل ، گھڑی وغیرہ جو بھی چیزیں ہیں انہیں چبا کر کھاجاؤ اس کے بعد اجے نے اپنا موبائل گھڑی ، بیٹری ، کیمرے کے لینس اور گاڑی کی چابی سمیت دیگر چیزیں کھالیں بعد ازاں اس کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا اور و ہ زمین پر تڑپنے لگا۔ اجے کے گھروالوں نے اسے فوراً پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ایکسرے میں وہ تمام چیزیں نظر آئیں جو اس نے کھارکھی تھیں۔ ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرکے پیٹ سے وہ تمام اشیاء برآمد کرلیں۔ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر ایس کے سنگھ نے بتایا کہ نوجوان بیماری اور مختلف ہیجانی کیفیات میں اس طرح کی چیزیں کھانے اور خود کشی کے اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ تانترک کے بجائے ڈاکٹروں سے ایسے مریضوں کے بارے میں صلاح مشورہ لینا چائے ۔
مزید پڑھیں:- - - -بیوی کو منانے میں ناکام شوہر کی خود کشی

شیئر: