Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈے سے بنائیں زبردست فیس ماسک‎

کیا فیشل کے لیے پارلر جانا ضروری ہے ؟ یا  آپ  گھر پر بھی اپنی جلد کو حسین و خوبصورت بنا سکتی ہیں ؟ جی ہاں آپ  اپنے حسن کو انڈے کی مدد سے دوبارہ کرسکتی ہیں ۔ چکنی جلد کے لئے انڈے کی زردی اور خشک جلد کیلئے انڈے کی سفیدی بہترین نسخہ ہے ۔ زردی یا سفیدی  کو اچھی طرح  پھینٹیں اور چہرے اور گردن پر لگا کر آرام سے لیٹ جائیں۔ بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔ انڈا جلد کو غذائیت فراہم کرتا ہے اور جلد میں کھنچاؤ پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ ایک کام کاج سے بھرپور تھکا دینے والا دن گزارنے کے بعد اگر چہرے پر انڈے کا ماسک لگا لیا جائے تو بہت آرام ملتا ہے اور چہرہ قدرتی طور پر فریش ہو جاتا ہے ۔ انڈے کی سفیدی حیرت انگیز طور پر چہرے کی صفائی کرتی ہے ۔ چہرے کے علاوہ بالوں پر بھی انڈے کا استعمال مفید ہے ۔ بال شیمپو کرنے سے آدھا گھنٹہ قبل سر پر انڈہ لگائیں ۔ یہ بالوں کے لئے خصوصی کنڈشنر کا کام کرے گا ۔ 
انڈے کے علاوہ کیسٹرآئل بھی جلد پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے ۔ رات کو سونے سے قبل  نرم ہاتھوں سے سر میں  کیسٹرآئل کی مالش کریں اور صبح شیمپو کرلیں ۔ کیسٹرآئل لگانے کے بعد اگر گرم پانی میں تولیہ بھگوکر اسے نچوڑ کر سر کے گرد باندھ لیا جائے تو کیسٹرآئل سر کی جلد کے اندر تک اثر کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے پلکیں سیاہ لمبی اور گھنی ہو جاتی ہیں . 
 

شیئر: