Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دگنے زرمبادلہ ذخائر چھوڑ کر جائینگے، رانا افضل

اسلام آباد... وزیر مملکت برائے خزانہ رانا  افضل خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں سے 2013ءکے بعد سے زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، شرح نمو اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ پر قابو پانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔معیشت کے بارے میں منفی تبصروں سے ملک کا نقصان ہوگا۔ منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر شیری رحمان کے توجہ دلاﺅنوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں غیر ملکی زرمبادلہ کے جو ذخائر تھے۔ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد 3 گنا اضافہ ہوا ۔ موجودہ حکومت نے مثبت اقتصادی پالیسیاں اختیار کی ہیں۔ شرح نمو گزشتہ مالی سال کے دوران 5 فیصد سے زائد رہی ۔ ہر صوبے کے ترقیاتی فنڈز میں بھی 3 گنا اضافہ ہوا۔ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ پر بھی قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں ردوبدل سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ برآمدات موجودہ حکومت کے دور میں 12.4 فیصد، ترسیلات زر 3.4 فیصد اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں پچھلے سال کے مقابلے میں د گنا اضافہ ہوا ہے۔ اپنے دور میں 2013ءکے مقابلے میں د گنا زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر جائیں گے۔
مزید پڑھیں:سی پیک سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا،شاہد خاقان

شیئر: