Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفاک کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر دور پھینک دیا

فلوریڈا .... ایک انتہائی غیر ذمہ دار بلکہ بڑی حد تک سفاک قسم کے ڈرائیور نے ہولناک حادثہ کرکے ایک موٹر سائیکل سوار کو زور دار ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار دور جاگرا اور سڑک کنارے لگے ایک درخت سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔ ورنہ اسکی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق سڑکوں پر ڈرائیونگ کے دوران موٹر سائیکل سوار اور کار ڈرائیور دونوں میں کچھ تلخ کلامی ہوگئی تھی اور دونوں ہی غصے میں آکر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں لگ گئے تھے۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا مگر پولیس کا کہناہے کہ اسکی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق موقع پر موجود ایک عینی شاہد نے اس پورے حادثے کو اپنے سیل فون پر ریکارڈ کرلیا ہے اور اس نے کہا ہے کہ وہ پہلے پولیس کو یہ وڈیو بھیجے گا۔ سڑک سے گزرنے والے دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں ڈرائیوروں کا غصے کا عالم یہ تھا کہ قریب کھڑے لوگوں کو بھی اس سے خوف آنے لگا تھا ۔ فلوریڈا کے سارا سوٹا علاقے کی سڑک پر ایک موٹر سائیکل اور مزدا کار میں ٹکر ہوگئی۔

شیئر: