Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کے قتل پر7فوجیوں کو سزا

ینگون .... میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو قتل کرنے کے الزام میں 7فوجیو ںکو سزا سنادی۔ یہ سزا انہیں ایک عدالت نے دی تھی جس پر فوری عمل درآمد کیا گیا۔ ان فوجیوں کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2سال قبل فوجیوں کے مظالم کے باعث ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے۔ سیکڑوں ہلاک و زخمی ہوئے تھے اور انکے مکانات جلادیئے گئے تھے۔
 
 

شیئر: