Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11سالہ اینا ہرسی نے 17منٹ میں ٹیبل ٹینس سنگلز ٹائٹل جیت لیا

گولڈ کوسٹ:کامن ویلتھ گیمز میں شریک سب سے کم عمر کھلاڑی اینا ہرسی نے اپنے ٹیبل ٹینس کیریئر کا پہلا سنگلز انٹرنیشنل میچ صرف17 منٹ میں جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔ ویلز کی نمائندگی کرنے والی اینا ہرسی نے گزشتہ ہفتے اپنا ڈبلز میچ بھی جیتا تھاتاہم ان کی ٹیم ہند کے خلاف اپنے تمام مقابلے نہیں جیت پائی تھی۔ اینا گزشتہ روز ہونے والے میچ میں یو گنڈا کی حلیمہ نیمروز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دینے میں کامیاب رہیں۔ اینا ہرسی کے بارے میںکہا جا رہا ہے کہ وہ سینیئر لیول پر ویلز کی نمائندگی کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر ایتھلیٹ ہیں۔ اینا نے انتہائی پر اعتماد انداز میں خود سے8سال بڑی حریف کو ناکامی سے دوچار کیا ۔ بد قسمتی سے ڈبلز مقابلوں کے طرح اینا کا سنگلز میچوں کا سفر بھی دوسرے راونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا اور اسے ملائیشیا کی لیسیان ایلس چانگ نے اسی مارجن سے شکست دے دی جس مارجن سے اینا نے حلیمہ کو ہرایا تھا۔ ایلس چانگ17سال کی ہیںجو اینا ہرسی کو ہرا کر گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں کامیاب رہیں۔

شیئر: