ایچ پی کروم بک ایکس 2 لیپ ٹاپ لانچ
ایچ پی کمپنی کی جانب سے کروم بک ایکس 2 لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کروم بک ڈیٹیچ ایبل لیپ ٹاپ ہے یعنی اس کے ڈسپلے کو الگ کر کے بطور ٹیبلٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 12.3 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس 4 پروٹیکشن ، کروم آپریٹنگ سسٹم ، 7 جنریشن انٹیل کور پراسیسر ، 8 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے ڈیوائس میں دو یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ، 1 مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور آڈیو جیک دیا گیا ہے۔ ڈیوائس کی قیمت 600 ڈالر ہے اور اسے 10 جون سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔