ایچ پی کمپنی کی جانب سے زیڈ بک اسٹوڈیو جی 5 ٹو ان ون کنورٹیبل لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 360 ڈگری کا ہنج دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے زیادہ پاور فل انٹیل زینون پروسیسر اور این ویڈیا گرافکس کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے زیادہ پاورفل کنورٹیبل پی سی ہے ۔ لیپ ٹاپ میں ڈریم کلر ٹیکنالوجی کے ساتھ 15.6 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ ایپل میک بک پرو سے 20 فیصد جبکہ ڈیل ایکس پی ایس الٹرا شارپ سے 50 فیصد زیادہ برائٹ ڈسپلے کا حامل ہے۔ 6 ٹی بی اسٹوریج کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈیوائس کا بیٹری ٹائم 16 گھنٹے سے زائد ہے اور اسے صرف آدھے گھنٹے میں 50 فیصد سے زائد چارج کیا جاسکتا ہے۔ ڈیوائس کی فروخت آئندہ ماہ سے شروع ہو گی اور اس کی ابتدائی قیمت 1499 ڈالر ہوگی۔