Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوم سے بنائی ہوئی زرہ فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے

نارتھ کیرولینا .... مقامی سائنسدانوں نے  فوم سے بنائی ہوئی ایسی زرہ تیار کرلی ہے جو  فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے اور انتہائی قریب ہونے والے دھماکوں سے بھی  ٹینکوں او ربکتر بند گاڑیوں کو محفوظ رکھتی ہے۔ اس زرہ اور بکتر بند چادر کی تیاری میں 2بڑے اداروں کے سائنسدانوں نے حصہ لیا ہے اور اسے سی ایم ایف کا نام دیا گیا ہے جو کمپوزٹ میٹل فوم کا مخفف ہے۔ اسے تیار کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس وقت بازار میں دستیاب زرہ وغیرہ سے فوم کی بنی ہوئی یہ زرہ کہیں زیادہ کارگر اور مضبوط ہے اور اسکی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ بیحد ہلکی ہے۔ اسکی وجہ سے میدان جنگ میں اور خطرے کے دوسرے مقامات پر متعین فوجی باآسانی اسے پہن کر اپنی جان بچاسکتے ہیں۔ اندازے کے مطابق یہ زرہ اور اس کی چادر سے تیار کردہ بکتر بند گاڑیاں اتنی مضبوط ہونگی کہ دو فٹ کے فاصلے پر بھی اگر کوئی زور دار دھماکہ ہو تو ان فوجی گاڑیوں کو بھی کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ماہرین کا کہناہے کہ جس ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے تیار کیا گیا ہے  اس سے میدان جنگ میں داد شجاعت دینے والے فوجیوں کے زخمی ہونے کی شرح نسبتاً کم ہوجائیگی۔ سی ایم ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزر پروفیسر افسانہ  ربیعی کا کہناہے کہ اکثر جنگ کے دوران  بہت سے فوجی زخمی ہوتے ہیں جن میں سے کئی ایسے ہوتے ہیں کہ ان کا زخم زندگی بھر اچھا نہیں ہوتا اور ایک طرح سے وہ ناکارہ ہوکر رہ جاتے ہیں۔ اب  ایسے واقعات پیش نہیں آئیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -گرمی سے نجات کیلئے لاس اینجلس کی سڑکیں سفید کی جارہی ہیں

شیئر: