Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھینسوں نے شیرو ں کو پسپا ہونے پر مجبو رکردیا

لوانگوا ، زمبیا ..... ایک سیاح نے جنوبی لوانگا کے اس مشہور نیشنل پارک میں ایک عجیب منظر دیکھا اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر موقع کی وڈیو تیار کرکے جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیاحوں کو  اس وقت اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا جب انہوں نے دیکھا کہ کچھ بھینسیں خطرناک شیروں کے سامنے صف آرا ہوگئی ہیں اور مقابلے کی پوری تیاری دونوں جانب سے جاری تھی مگر آخر کار شیرو ں کو ہی پسپا ہونا پڑا۔ وڈیو تیار کرنے والے سیاح کا کہناہے کہ بھینسیں اپنے علاقوں میں شیروں کا داخل ہونا پسند نہیں کررہی تھیں اور انکی پوری کوشش تھی کہ شیر انکے علاقے سے دور رہیں۔ شیرو ں کو بھی بھینسو ں کی طاقت کا اندازہ نہیں تھا کیونکہ انکی نفری زیادہ تھی اور سیاح کے اندازے کے مطابق’’ ہراول دستے‘‘ سے ذرا پیچھے تقریباً500بھینسیں صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں او رکسی وقت بھی میدان  میں کودنے کیلئے تیار ہیں۔ وڈیو کے ابتدائی مرحلے میں نظر آتا ہے کہ کچھ بھینسیں دھول گرد اڑاتی ہوئی بڑی تیزی سے دوڑ رہی تھیں اور اسی دھول گرد کی وجہ سے انہیں سامنے کا منظر صاف نظر نہیں آرہا تھا چنانچہ ایک بھینس دوڑتے دوڑتے شیر سے جاٹکرائی جس پر شیر برہم ہوگیا اور اس نے بھینس پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی مگر اتنی دیر میں دوسری بھینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور جنگ کا میدان بن گیا۔ تصویر اتارنے والے سیاحوں کا کہناہے کہ دونوں طرف سے ایسا ہی کچھ ظاہر کیا جارہا تھا جیسے انہیں اپنی فتح کا یقین ہے مگر شیر اپنی تمام تر وحشت اور بہادری کے بعد پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔ واضح ہو کہ جنگلی علاقوں میں بالعموم شیرنیاں اپنے شیروں کیلئے بھینسوں اور دیگر جانوروں کا شکار کرتی ہیں اور شیر ان کی "محنت کی کمائی" بڑے آرام سے کھاتے رہتے ہیں جبکہ بھینسیں دور سے ہی خطرے کی بو سونگھ لیتی ہیں اور بروقت تیار ہوجاتی ہیں۔ اجتماعی اتحاد ان کی سب سے بڑی طاقت ہے اور یہاں انہوں نے اپنی اس طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -برطانوی بلی کامن ویلتھ گیمز کی شوقین نکلی

شیئر: