اجزا:
بکرے کا گوشت 3 پائو
چاول آدھا کلو
ادرک، لہسن کا پیسٹ 3 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کٹا ہرا دھنیا تھوڑا سا
ہری مرچ 10-8 عدد
لونگ 6-5 عدد
دار چینی 2 ٹکڑے
پودینہ مٹھی بھر
دہی آدھا کلو
دودھ ایک کپ
زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
تلی پیاز ایک کپ
آلو 3-4 عدد
ہلدی ایک چٹکی
جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پپیتا ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس حسب ضرورت
ترکیب: گرم مصالحہ بنانے کے لیے پانچ سے چھ عدد لونگ اور دوٹکڑے دار چینی کو ملا کر پیس لیں۔ اب تین پائو بکرے کے گوشت کو تین کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، آدھا کلو دہی، حسب ذائقہ نمک اور ایک کھانے کا چمچ پپیتے سے مرینیٹ کر کے رات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں ایک کپ پیاز برائون کریں اور نکال لیں۔ اب اسی تیل میں تین سے چار عدد آلو فرائی کر لیں۔ اب اس میں سے آدھا تیل نکلا کر مرینیٹ کیا ہوا گوشت، تھوڑا سا کٹا ہرا دھنیا، آٹھ سے دس عدد ہری مرچ، گرم مصالحہ، باقی بچا ادرک لہسن، آدھا کلو دہی، ایک چٹکی ہلدی اور ایک کھانے کا چمچ زیرہ ڈال دیں۔ پھر اس پر فرائی کی ہوئی آدھی پیاز اور آلو ڈال کر پانچ منٹ کے لیے تیز آنچ پر پکائیں۔ اب اس میں آدھا کلو چاول، ایک کپ دودھ میں بھیگی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ زعفران، حسب ضرورت لیموں کا رس، تلی ہوئی پیاز ڈال کر آٹے سے بند کریں اور دس منٹ کے لیے تیز آنچ پر پکا کر بیس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔