Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہندکرکٹ تنازع حل کیلئے آئی سی سی کمیٹی تشکیل

دبئی: آئی سی سی نے پاک ہند کرکٹ معاملات حل کرنے کےلئے 3 رکنی تنازع کمیٹی بنا دی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک ہند کرکٹ معاملات حل کرنے کےلئے 3 رکنی تنازع کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں جان پال سن اور اینا بیلی بینٹ شامل ہیں۔یہ کمیٹی 3روز تک معاملات کا جائزہ لے گی اور آئی سی سی کو رپورٹ کرے گی۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کرکٹ تنازع کیس کی سماعت اکتوبر میں ہو گی۔میزبانی سے ہند کے انکار کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے ٹورنامنٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے دی گئی ہے۔ ایشیا کپ میں پاک ہند میچ رواں سال 21ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار پاک ہند کرکٹ ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

شیئر: