Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی بس میں مسلم نوجوان سے ہندوانہ نعرے اور مارپیٹ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی ایک بس میں مسلم نوجوان کو ہندوانہ نعرے لگانے پر مجبور کئے جانے کا معاملہ پیش آیاہے۔29سالہ مولانا آفتاب عالم دہلی کی ایک مسجد میں درس و تدریس کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ بس میں سفر کررہے تھے تو ان سے نیشنلٹی کے بارے میں پوچھا گیا۔ہندوانہ نعرے لگوائے گئے، اس کے بعد انہیں زدوکوب کیا گیا۔انہوں نے پولیس تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ دہلی کے پرہلاد پور گاؤں کے قریب 35، 40سال عمر کے 2افراد بس میں سوار ہوئے اور مجھ سے پوچھا کہ کیا تم ہندوستانی ہو تو میں نے کہا کہ جی ہاں میں ہندوستانی ہوں، تو انہوں نے مجھ سے ہندوانہ نعرے لگانے کیلئے کہا تو میں نے لگائے۔ اسکے باوجود بھی انہوں نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔بوانا جے جے کالج میں رہنے والے آفتاب عالم نے بتایا کہ گزشتہ روز دہلی کے شاہ آباد علاقے سے گھر واپس جاتے ہوئے بس میں یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ عالم کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بیجا طاقت اور دولت کا زعم انتخابی نظام کمزورکررہا ہے، منموہن

شیئر: