Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں باپ کیا’’گندہ ‘‘کام تو نہیں کرتے ؟

نئی دہلی۔۔۔۔ہریانہ حکومت کی جانب سے پرائیویٹ اسکولوں میں دیا گیا ایک ایڈمیشن فارم سرخیوں میں ہے۔ اس فارم میں طلبہ سے ان کے اہل خانہ ، ذات ، برادری،مذہب ، آدھار کارڈ، بینک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات طلب کی گئی ہیں۔ساتھ ہی فارم میں سوال پوچھا گیا ہے کہ کیا ان کے والدین کوئی گندہ کام تو نہیں کرتے ؟ ۔طلبہ سے تقریباً100سوالات پر مشتمل نجی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔کانگریس نے اس فارم میں پوچھے گئے سوالات پر ہریانہ کی کھٹّرحکومت پرتنقیدکی۔ پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیو الا نے ٹویٹر پرتحریر کیا کہ کھٹّر حکومت نے پھر وہی کیا۔طلبہ کو ’’اچھوت‘‘ اور ان کے ماں باپ کے پیشے کو گندہ ٹھہرایا۔ وزیر اعلیٰ کو ایسے فارم پر روک لگانا اور معافی مانگنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:- - - -ہند:نیوی گیشن سیٹلائٹ IRNSS-11کا خلاء میں کامیاب تجربہ

شیئر: