Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اناؤ زیادتی کیس کے ملزم کی بیوی نے کیا نارکو ٹیسٹ کا مطالبہ

لکھنؤ۔۔۔۔ضلع بلرام پور کے کیسڑی  حلقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور زیادتی کے ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کی بیوی نے اتر پردیش ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اوپی سنگھ سے ملاقات کرکے اس معاملے میں نارکو ٹیسٹ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رکن اسمبلی کی بیوی سنگیتا سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کیلئے انصاف چاہتی ہے۔اس نے کہا کہ میرے شوہر بے قصور ہیں ۔اس سلسلے میں وہ نارکو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی اور زیادتی کا شکار لڑکی کا نارکو ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ ڈی جی پی سے ملاقات کے دوران سنگیتا نے شوہر کو بے قصور ثابت کرنے کیلئے مختلف ثبوت بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے بعض لوگوں کے بہکاوے میں آکر شوہر پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی میں ’’راون راج ‘‘چل رہا ہے ، کانگریس
 

شیئر: