Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان عرب سربراہ کانفرنس کی تیاریوں کیلئے دمام پہنچ گئے

    ظہران - - - -  مشرقی ریجن کے دارلحکومت اتوار کو 29ویں عرب سربراہ کانفرنس منعقد ہو گی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے ریاض سے دمام پہنچ گئے۔ کانفرنس کنگ عبدالعزیز کلچرل انٹرنیشنل سنٹر "اثراء" میں منعقد ہو گی۔ عرب لیگ نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ عرب ممالک کو درپیش چیلنجوں  میں یہ کانفرنس انتہائی اہم ہو گی۔ دریں اثناء جمعرات کو سعودی دارالحکومت ریاض میں عرب وزراء نے عرب سربراہ کانفرنس کے ایجنڈہ پر بات شرو ع کردی۔ کانفرنس جس سنٹر میں ہو گی وہ 45ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہو ا ہے ۔ 90میٹر اونچا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور موثر فن تعمیر کا نمائندہ ہے۔ یہ شاندار لائبریری سے مالامال ہے۔ مشرقی ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف نے  سربراہ کانفرنس کے موقع پر 15اپریل 2018ء کو دمام الخبراور ظہران میں تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعطیل کا اعلان کرا دیا ہے۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس کے مہمانوں کے زیر استعمال شاہراہوں پر خصوصی ٹریفک انتظام کرایا ہے جبکہ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ٹریفک سہولت فراہم کرنے کی خاطر متبادل راستوں کا بندوبست بھی کردیا گیا۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس سے تمام عرب عوام بڑی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔  عرب وزراء نے عندیہ دیا ہے کہ سربراہ کانفرنس انتہائی اہم فیصلے جاری کرے گی۔ دمام کو سعودی عرب میں تیل سے سرچشموں کی موجودگی کے حوالے سے بھی غیر معمولی حیثیت حاصل ہے۔ خادم حرمین شریفین کی یہاں کئی روز قبل آمد سے بھی کانفرنس کی اہمیت اجاگر ہو تی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شاہ سلمان سے الخبر کے علماء اور شہریوں کی ملاقات

شیئر: