Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی فلمی صنعت سے فائدہ اٹھانے والوں میں بالی وڈ بھی شامل

    واشنگٹن- - - -  -سعودی عرب کی فلمی صنعت سے فائدہ اٹھانے والوں میں ہالی وڈ کے بعد بالی وڈ بھی شامل ہو گیا۔ امریکی میگزین ہالی وڈ رپورٹر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 3ہفتوں پر مشتمل دورہ امریکہ کے موقع پر ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان معاہدو ں کی بدولت سعودی مارکیٹ کے دروازے عالمی فلمی صنعت کیلئے چوپٹ کھل گئے ہیں۔ آئندہ برسوں کے دوران متعدد ممالک سعودی مارکیٹ سے فیض یاب ہوں گے۔ امریکی میگزین نے توجہ دلائی کہ سب سے زیادہ فائدہ ہالی وڈ اٹھائے گا البتہ ہندوستانی فلمی صنعت جسے بالی وڈ کے نام سے جانا جاتا ہے بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مملکت میں ہندوستانی شہری کثیر تعداد میں موجود ہیں۔  40لاکھ سے زیادہ برصغیر کے لوگ بالی وڈ سے لطف اٹھائیں گے۔ امریکی میگزین نے توجہ دلائی کہ جس طرح امارات میں ہندوستانی اپنے یہاں بننے والی فلموں کے دلدادہ بنے ہوئے ہیں۔ امارات میں ہندوستانی آبادی کا تناسب 26فیصد کے لگ بھگ ہے وہاں نئی ہندوستانی فلم سینما گھروں میں 8ہفتوں سے زیادہ دھوم دھام سے چلتی رہتی ہے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب میں ہندوستانی فلموں کی مقبولیت کی توقعات کی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب میں سینما گھر میں پہلا شو 18اپریل کو ہو گا۔ امریکی فلم بلیک پنتھر مملکت میں دکھائی جانے والی پہلی فلم ہو گی۔
 
مزید پڑھیں:- - - -شاہ فلیپی کی طرف سے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ

شیئر: