عرفان خان کی صحت سے متعلق افواہیں
جمعرات 12 اپریل 2018 3:00
بالی وڈ اداکار عرفان خان ان دنوں اپنے علاج کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں ایسے میں سماجی رابطوں کی سائٹ پر اداکار کی صحت سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔عرفان خان کی صحت سے متعلق کہاجارہاہے کہ وہ سرطان کی آخری اسٹیج پر ہیں۔ ان کے پاس صرف ایک ماہ کا وقت رہ گیاہے۔دوسری جانب عرفان خان کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرکے انہیںمن گھڑت اور جھوٹی افواہیں قراردیاہے۔