Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیرومودی کی گرفتاری کیلئے ہانگ کانگ سے مطالبہ

نئی دہلی۔۔۔۔ پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کا کروڑوں روپے گھپلہ کرکے فرار ہونیوالے ہیرا کاروباری نیرومودی کی گرفتاری کیلئے ہند نے ہانگ کانگ سے باضابطہ درخواست کی ہے جس پر وہاں کا جوڈیشل محکمہ غور کررہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 1997ء میں ہندوستان اور ہانگ کانگ کے مابین ہونیوالے معاہدے کے تحت مطلوب افراد کو حوالے کیا جائیگا۔دوسری جانب میہل چوکسی کوبھی حوالے کرنے سے متعلق امریکہ سے درخواست کی جائیگی۔ کمار نے بتایا کہ وزارت خارجہ اپنی کارروائی اس وقت شروع کرتی ہے جب مفرور افراد کی بابت یہ معلوم ہوجائے کہ وہ کس ملک میں قیام پذیر ہے۔ پا رلیمنٹ میں وزارت خارجہ کے وزیر مملکت کے بیان سے تصدیق ہونے کے بعد نیرو کی گرفتاری کیلئے ہانگ کانگ سے نیرو کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -طوفانی آندھی میں تاج محل کا مینار گر گیا

شیئر: