Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل سے بدھ تک موسم غیر مستحکم

جدہ ۔۔۔۔ماہر موسمیات ترکی الجمعا ن نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے وسطی ، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں کل ہفتے سے موسم غیر مستحکم رہے گا۔ کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاض ، مشرقی ریجن، قصیم اور نجران میں کل ہفتے سے آئندہ بدھ تک بارش کا سلسلہ چلتا رہے گا۔الجمعان نے مزید بتایا کہ امسال مملکت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بارش کا سلسلہ زیادہ رہے گا۔ غیر مستحکم موسم کا سلسلہ مئی تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:-- - - -  -شاہ فلیپی کی طرف سے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ

شیئر: