شہزادہ محمد بن سلمان کی وطن واپسی
ریاض۔۔۔۔سعودی ولیعہدشہزادہ محمد بن سلمان ، امریکہ ، فرانس اور اسپین کاد ورہ مکمل کرکے ریاض واپس پہنچ گئے۔ یہ دورہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عمل میں آیا۔ ولیعہد نے مذکورہ ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مذاکرات کئے۔ متعدد معاہدے اور دوطرفہ پروگرام طے ہوئے۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علائی مسائل بھی زیر بحث آئے۔