Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ ایک ماہ کیلئے معطل کردی

کولمبو .... سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو ایک ماہ کےلئے معطل کر دیا۔میتھری پالا سری سینا نے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو معطل کر دیا ہے جس کا اطلاق 12 اپریل کی رات سے ہو گیا ہے۔معطلی کی مدت 8 مئی تک ہے۔ پارلیمنٹ کی معطلی کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان اقتدار کی چپقلش اور اختلافات کی خبروں کا بازار گرم تھا۔اس سے قبل سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے وزیراعظم رانِل وِکرما سنگھے کے اختیارات کو مرحلہ وار کم کرتے ہوئے مرکزی بینک، پالیسیاں مرتب کرنے والے نیشنل آپریشنز اور کئی دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔ اس غیر یقینی صورت حال میں شدت 6 وفاقی وزرا کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد آئی تھی۔
 

شیئر: