Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا: فریڈم پارٹی کے 5وزراءمستعفی

کولمبو ..... سری لنکا کی مخلوط حکومت میں شامل سری لنکن فریڈم پارٹی کے 6 وزراءنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ ان وزراءنے جمعرات کو صدر میتھری پالاسری سینا کو اپنے استعفے پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ حکومت میں اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں۔ مستعفی ہونے والے وزراءکا تعلق سری لنکا کی فریڈم پارٹی سے ہے جس کے سربراہ صدر میتھری پالاسری سینا ہیں۔سری لنکا کی مخلوط حکومت میں یونائیٹڈ نیشنل پارٹی بھی شامل ہے جس کی قیادت وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے کررہے ہیں۔

شیئر: