صنم بلوچ کی طلاق سے متعلق افواہ
کیا معروف اداکارہ اور ہوسٹ صنم بلوچ کی شادی ختم ہورہی ہے، یہ وہ افواہ ہے جو اس وقت انٹرنیٹ صارفین میں پھیلی ہوئی ہے ۔ اس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے اور وہ یہ ہے کہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں صنم نے اپنا نام صنم عبداللہ سے بدل کر صنم بلوچ کردیا ہے۔بس نام کی اس تبدیلی پر اداکارہ کے مداحوں نے سمجھا کہ صنم اپنے شوہر عبداللہ فرحت سے الگ ہورہی ہیں۔اس خبر کو سچ مان لینا بھی حیران کن ہے کیونکہ اس حوالے سے میڈیا نے کوئی خبر نشر نہیں کی ۔ صنم بلوچ کے پبلک ریلیشن منیجر سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بتایاکہ صنم بلوچ کی طلاق کے حوالے سے خبریں محض افواہیں ہیں۔ اداکارہ اپنے خاندانی نام کو اپنی ذات کا حصہ بنائے رکھنا چاہتی ہیں۔ ان کے مداحوںکو پریشان نہیں ہونا چاہئے ۔ اس جوڑے میں علیحدگی نہیں ہورہی۔