Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ایمرجنسی کی مدت میں مزید توسیع

قاہرہ .... مصر ی صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے ملک میں پہلے سے نافذ شدہ ہنگامی حالت میں ہفتہ 14 اپریل سے مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ برس اپریل سے مصر میں نافذ ایمرجنسی میں یہ توسیع چوتھی مرتبہ کی گئی ہے۔ ہنگامی حالت کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب داعش کے حامی گروپ نے دہشت گردانہ حملوں میں 45افراد ہلاک کر دیئے تھے۔ دوسری جانب جزیرہ نما سینائی کے بعض علاقوں میں رات کے وقت میں کرفیو لگانے کی مدت بھی بڑھا دی ہے۔

شیئر: