ایچ پی کمپنی کا پویلین گیمنگ ڈیسک ٹاپ ، لیپ ٹاپ اور مانیٹر لانچ
ایچ پی کمپنی نے اپنی پویلین گیمنگ سیریز میں ایک لیپ ٹاپ ، 2 ڈیسک ٹاپ اور ایک مانیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ گیمنگ 690 ڈیسک ٹاپ میں انٹل کور آئی 7 پروسیسر ، اینویڈیا جی فورس گرافکس اور 12 جی بی میموری دی گئی ہے۔ ڈیوائس کا سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو 3 ٹی بی تک کا ہے۔ گیمنگ 790 ڈیسک ٹاپ میں کور آئی 5 پروسیسر اور آئی 7 پروسیسر کا آپشن فراہم کیا گیا ہے۔ دونوں پروسیسر کے ساتھ 32 جی بی میموری اور 3.5 ٹی بی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو دیا گیا ہے۔ پویلین گیمنگ لیپ ٹاپ میں کمپنی نے 15.6 انچ ڈسپلے ، 8 جنریشن کور آئی 5 / آئی 7 پروسیسر ، 8 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج دیا ہے۔ این ویڈیا جی فورس گرافکس کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈیسک ٹاپ اور گیمنگ لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ کمپنی نے 32 انچ ایچ ڈی ڈسپلے کا حامل مانیٹر بھی متعارف کرایا ہے۔ مانیٹر کا برائٹنس ریٹ 600 نٹس اور کنٹراسٹ ریشو 6000:1 ہے۔ ڈیوائس کا ریفریش ریٹ 75 ہرٹز ہے۔ پویلین گیمنگ لیپ ٹاپ کی قیمت 799 ڈالر ہے اور اسکی فروخت 27 مئی سے شروع ہوگی۔ ڈیسک ٹاپ 690 ماڈل کی قیمت 549 ڈالر اور ڈیسک ٹاپ 790 ماڈل کی قیمت 749 ڈالر ہے اور انکی شپنگ 15 اپریل سے شروع کی جائے گی۔ گیمنگ مانیٹر کی قیمت 449 ڈالر ہے اور اسے 11 مئی سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔