انکاؤنٹر سے بچنا ہوتو بی جے پی کو منیج کرو، پولیس انسپکٹر
جھانسی ۔۔۔۔اتر پردیش میں جہاں جرائم پر قابو پانے کیلئے تابڑ توڑ انکاؤنٹرز کا سلسلہ جاری ہے ، وہیں جھانسی میں جرائم میں مطلوب ایک ہسٹری شیٹر اور پولیس افسر کے مابین بات چیت کا آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے پولیس اور مجرموں کا پردہ فاش ہوگیا۔وائر ل شدہ آڈیو میں جھانسی مئو رانی پور تھانہ انچارج سونیت کمار سنگھ اور سابق بلاک پرمکھ لیکھ راج کے درمیان ہونیوالی بات چیت ہے۔اس میں صاف سنا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر بدمعاش سے کہہ رہا ہے کہ سرینڈر نہ کرنے کی صورت میں انکاؤنٹر کردیا جائیگا جبکہ ہسٹری شیٹر پولیس افسر سے مدد کی اپیل کررہا ہے۔ اس پر پولیس افسر نے بی جے پی ضلع صدر سنجے دوبے اور بابینا کے بی جے پی ممبر اسمبلی راجیو سنگھ کومنیج کرنے کی صلاح دیتا ہے ۔ آڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈی جی پی اوپی سنگھ کی ہدایت پر تھانہ انچارج سونیت کمار سنگھ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی۔