توگڑیا کا مودی کیخلاف محاذ
احمد آباد ۔۔۔۔وشو ہندو پریشد سے نکالے جانے کے بعد پروین توگڑیا نے مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 2002کے گجرات فسادات کے بعد نریندر مودی سے ان کے تعلقات کمزور ہونا شروع ہوگئے تھے ۔ آئندہ منگل سے غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کرنے والے توگڑیا نے کہا کہ اب وشو ہندو پریشد میں میرا کوئی کردار نہیں البتہ ہندوقوم کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتا رہونگا۔ان کے مطالبات منوانے کیلئے احمد آباد میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرونگا۔واضح ہو کہ وی ایچ پی کے بین الاقوامی صدر کے انتخاب میں ہماچل پردیش کے سابق گورنر وی ایس کوکجے نے توگڑیا کے امیدوار رادھوریڈی کو ہرادیا۔توگڑیا نےآج گجرات میں وی ایچ پی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ میرا مرکزی حکومت سے 4برس میں اعتماد اٹھ گیا۔