Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنازع رام مندر کا نہیں ،رام جنم استھان کا ہے، اندریش

جے پور۔۔۔۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رہنما اندریش کمار نے کہا کہ رام مندر کا تنازع اصل میں رام جنم استھا ن کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر تو بہت ہیں لیکن زمین پر رام کی جائے پیدائش ایک ہی ہے ، کسی سے بھی پوچھنے پر وہ بتا دیگا کہ رام کی جائے پیدائش اتر پردیش کے ایودھیا میں ہے۔ رام جنم استھان کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ ہندوستان کو امن و امان کا گہوارہ بنانا ہے۔ اتنے طویل عرصے سے تنازع کا کوئی حل نہیں نکل سکا لہذا اسکے حل کیلئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایم پی مدن لال سینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں تاکہ فرقہ واریت کا خاتمہ اور ملک کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے۔
مزید پڑھیں:- - - -انکاؤنٹر سے بچنا ہوتو بی جے پی کو منیج کرو، پولیس انسپکٹر

شیئر: