Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائیو اسٹار ہوٹل میں دلتوں کے ساتھ لنچ؟

نئی دہلی۔۔۔ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی127ویں سالگرہ کے موقع پر وزارت برائے ٹیکنالوجی انفارمیشن کے ذریعے نچلے اور دلت طبقے کے لوگوں کو مضبوط بنانے کیلئے پٹنہ کی 5اسٹار ہوٹل موریہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے شرکت کی۔انہوں نے ہوٹل میں دلتوں اور نچلی برادری کے لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا۔وزیر اعظم نریندرمودی نے تمام وزراء کو ہدایت دی ہے کہ وہ دلت بستیوں اور علاقوں میں جاکر ان کے مسائل سنیں اور ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ کا اظہار کریں۔طے شدہ پروگرام کے مطابق روی شنکر پرسادنے دلت اور پسماندہ لوگوں کے ساتھ پٹنہ کے موریہ فائیو اسٹار ہوٹل میں ڈنر کا پروگرام رکھاجس میں انہوں نے دلتوں کے ساتھ کھاناکھاکر اپنائیت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -توگڑیا کا مودی کیخلاف محاذ

شیئر: