ینگون .... میانمار کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا کنبہ بنگلہ دیش سے ملک واپس آیا ہے جس کی باز آبادکاری کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کےلئے محفوظ نہیں ۔گزشتہ سال اگست میں شروع ہونے والی بہیمانہ فوجی کارروائی سے بچنے کیلئے میانمار یعنی برما سے تقریبا7 لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے راہ فرار اختیار کی تھی۔