Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان: وزیرِاعظم کی بدعنوانی کیخلاف احتجاج

ٹوکیو.... جاپان کے وزیرِاعظم شنزو ایبے کی حکومت سے منسلک اسکینڈلز کے خلاف پارلیمان کے باہر لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ گزشتہ روز پارلیمان کی عمارت کے مرکزی دروازے کے سامنے سیکڑوں افراد نے ریلی نکالی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ”مکمل حقائق کی فراہمی“ اور ”شفاف سیاست“ کے مطالبات درج تھے۔ شرکاءنے حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے کہاکہ وہ جعلسازی اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

شیئر: