Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی کیلئے جارحانہ کھیل ضروری ہے

 
کراچی:پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان ہاکی ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتری ۔ اصلاح الدین نے کہا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ویلز کو ضرور شکست سے دوچار کرنا چاہئے تھا۔روایتی حریف ہند کے خلاف پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا انگلینڈ کے بعد ملائیشیا کی مضبوط ٹیم سے بھی میچ برابر کھیلنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں ضرور اضافہ ہوگا اگلے مقابلوں میں فتح کےلئے زیادہ جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ایک سوال پر اصلاح الدین نے کہا کہ ایشین گیمز اور پھر چیمپئنز ٹرافی کو اپنا ہدف بناکر مناسب لائحہ عمل تیار کیا جائے، ٹرافی میں پاکستان کو ہالینڈ، جرمنی اور کوریا جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ درپیش ہوگا، اس ضمن میں طویل المدتی تربیتی کیمپس کا انعقاد لازمی ہے، اس کے ساتھ کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور کنڈیشن کو بھی زیادہ بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ چیف سلیکٹر نے کہاکہ پاکستان کو ہاکی میں کامیابی کے لیے دفاعی طرز کے کھیل کو خیرباد کہہ دینا چاہیے،بہتر نتائج کےلئے جارحانہ کھیل اپنانا ہوگا ۔بہتر منصوبہ بندی پاکستان کو عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلاسکتی ہے۔
 

شیئر: