Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز میں ٹاپ پوزیشن لینا ہدف ہے، پاکستان ہاکی کپتان

  گولڈ کوسٹ:پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینیئرنے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن ان کا ہدف ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایونٹ کے دوران پاکستانی ٹیم نے ویلز، ہند، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف میچز برابرکھیلے تاہم کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کرمیگا ایونٹ میں ساتویں پوزیشن پررہی۔ کپتان محمد رضوان سینیئر کا کہنا ہے کہ اگرپوزیشن کے لحاظ سے دیکھاجائے تو ہماری کارکردگی بہت خراب ہے لیکن اگر کارکردگی سے موازنہ کیا جائے تو موجودہ نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران ہم نے ہر میچ میں بہتری کی جانب قدم بڑھایا، پہلے ہم دنیا کی مختلف ٹیموں سے میچز ہارتے رہے جبکہ عمان جیسی ٹیم کے خلاف بھی میچ برابر کھیلا تاہم اب ہم انگلینڈ، ہند اور ملائیشیا کے ساتھ میچز ڈرا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز ہیں، ان ایونٹس میں کامن ویلتھ کی غلطیاں دہرانے سے گریز کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کریں۔

شیئر: