Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس

 ممبرشپ کے حوالے سے نئے سافٹ وئیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی
جاوید راہو ۔ جدہ
 جدہ میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس چیف آرگنائزر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں نائب صدر ویسٹرن ریجن سعودی عرب سید راشد علی شاہ،جنرل سیکریٹری انجم اقبال وڑائچ، جدہ کے صدر میاں احمد بشیر، آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز کے نمائندے اسد محمود، ممبران مینجمنٹ کمیٹی قیصر جاوید اور پی ٹی آئی کے سینیئر ممبر فرخ رشید نے شرکت کی۔
    اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی دلوانے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے اس بات پر فکر کا اظہار کیا کہ یہ صرف پاکستان تحریک انصاف اور عظیم لیڈر عمران خان کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج لاکھوں سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے ملک کی قسمت کے فیصلے کا اختیار ملا۔
    اجلاس میں 2018  کے انتخابات کے بارے میں لائحہ عمل تیار کرنے پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ممبرشپ کے حوالے سے نئے سافٹ وئیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ یہ سافٹ وئیر پی ٹی آئی کے22ویں یوم تاسیس کے موقع پر لانچ کر دیا جائیگا۔ چیف آرگنائزر مڈل ایسٹ ذوالقرنین علی خان نے اجلاس میں بتایا کہ خطیر لاگت سے 4 ماہ کی قلیل مدت میں انکی آئی ٹی کی ٹیم نے دن رات محنت سے تیار کیا ہے۔ اس سافٹ وئیر سے نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا بلکہ الیکشن میں اس کی مدد سے ووٹنگ کے طریقہ کار میں مددگار ثابت ہو گا۔اجلاس میں سافٹ وئیر لانچ کرنے کے سلسلے میں باقاعدہ طریقہ کار پر غوروخوص کیاگیا تا کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ممبرشپ کو ممکن بنایا جائے۔
    چیف آرگنائزر مڈل ایسٹ ذوالقرنین علی خان نے حال ہی میں ہونے والی پی ٹی آئی کی ویانا کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی یورپ بھی اس سافٹ وئیر کو استعمال میں لانے کی خواہش مند ہے۔
    آخر میں فرخ رشید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سعودی عرب اس سسٹم کے ذریعے انشاء اللہ ریکارڈ ممبر سازی کر کے آنے والے الیکشن میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں:- - -  -ہمیں اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عمران

شیئر: