Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 75اسمگلر اور 666درانداز گرفتار

جازان .... جازان ریجن میں اسپیشل فورس کے ترجمان خالد بن قزیز نے بتایا ہے کہ 666درانداز اور 75اسمگلر گرفتار کرلئے گئے۔ ماہ رجب کے دوران مختلف آپریشن کرکے منشیات اور شراب کی اسمگلنگ اور مارکیٹنگ کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی۔75اسمگلر اور 666درانداز گرفتار کئے گئے۔ ان کے قبضے سے 258کلو گرام حشیش ، 3615لیٹر شراب ، 3ٹن 443کلو گرام قات ، 94نشہ آور گولیاں، 40کلو نشہ آور سفوف برآمد ہوا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 57گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

                             

شیئر: