Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل چارجربجلی بل میں اضافے کا باعث؟

ریاض...بجلی امو رکے ایک ماہر نے سوشل میڈیا پر گشت کرنے والے اس دعوے کی حقیقت واضح کردی جس میں کہا جارہا ہے کہ موبائل اور لیپ ٹاپ کے چارجرز کی وجہ سے بجلی کے بل بڑھنے لگے۔ منصور الشبیبی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر بتایا کہ واٹس اپ گروپ پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بجلی کے بل موبائل ، لیپ ٹاپ اور الیکٹرانک آلات کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں بالکل غلط ہے حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسور، ٹی وی اور چارجر وغیرہ سے بجلی زیادہ خرچ نہیں ہوتی۔ سب سے زیادہ بجلی ایئر کنڈیشن اور پھر ہیلوجن بلب استعمال کرنے سے ہوتی ہے۔

                                 

شیئر: