زیادتی کرنیوالوں کیلئے جلّاد بننے کو تیارہوں، آنند مہندرا
ممبئی ۔۔۔جموں میں کٹھوعہ اور اناؤ میں زیادتی پھرسورت اور ہریانہ میں زیادتی وقتل کے واقعہ پردلبرداشتہ ہوکر مہندرا گروپ کے 62سالہ چیئرمین آنند مہندرا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ
’’جلّاد کا پیشہ قابل قبول اور خواہش کے مطابق نہیں لیکن نوجوان اور کمسن لڑکیوں سے زیادتی اور قتل کرنیوالوں کو پھانسی پر چڑھانے کیلئے رضاکارنہ طور پر یہ پیشہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پر مزید تحریر کیا کہ میں پرسکون زندگی حاصل کرنے کیلئے کافی جدوجہد کرتا ہوں ۔ ملک میں رونما ہونیوالے گھناؤنے واقعات سے میرا خون کھول رہا ہے۔