ماسکو..... روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ تازہ امریکی پابندیوں کے جواب میں تیار کردہ مسودہ بِل جلد منظور کر لیا جائے گا۔ ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا جواب دینے کے لئے پارلیمانی اراکین نے امریکی مال اور خدمات کی روس درآمد کی ممانعت کے مطالبے پر مبنی ایک مسودہ بِل پیش کیا ہے۔ بِل میں سافٹ وئیر، زرعی مصنوعات، ادویات، تمباکوجیسی مصنوعات کی درآمد کو محدود کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔