واشنگٹن.... امریکہ کے وسطی علاقوں میں آنےوالے برفانی طوفان اور شدید بارشوں کیوجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے جس کے بعد متعد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔سڑکوں پر ہر قسم کی آمدرفت بھی معطل ہو گئی۔ مختلف حادثات میں 5افراد ہلاک ہو گئے ۔پیر کو امریکہ کی شمال وسطیٰ ریاستوں کے بالائی علاقوں میں واقع میناپولس سینٹ پال کے عالمی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی آمدو رفت منسوخ کر دی گئی۔شدید برفباری کے باعث رن وے کو صاف رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔تقریباً 470 پروازیں منسوخ کی گئیں۔حکام نے جنوب مغربی منیسوٹا میں متعدد شاہراہوں کو بند کر دیا اور لوگوں کو کسی بھی قسم کے سفر سے منع کردیا گیا ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران منیسوٹا،وسکانسن اور مشیگن کو طوفان بادو باراں کا سامنا رہے گا جس کے بعد یہ نیویارک اور نیو انگلینڈ کی ریاستوں میں داخل ہو جائےگا۔