چھیڑخانی سے منع کرنے پر دوست کے پیٹ میں گھونپ دی شیشے کی بوتل
چنڈی گڑھ ۔۔۔سیکٹر 26میں واقع تفریحی مرکز میں ایک نوجوان نے لڑکی سے چھیڑخانی سے منع کرنیوالے نوجوان کے پیٹ میں شیشے کی بوتل توڑ کر گھونپ دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ملزم مجیت سونی پت کا رہنے والا ہے۔ تفریحی مرکز آنے والے پنیت نے مجیت کی دوست کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کردی جس پر مجیت سے جھگڑا ہوگیا ۔لوگوں کے بیچ بچاؤ کے بعد جب نوجوان مرکز سے باہر نکلا تودونوں کے مابین مارپیٹ شروع ہوگئی جس پر طیش میں آکر پنیت نے شیشے کی بوتل توڑ کر مجیت کے پیٹ اور بازوؤں پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنیت کو گرفتارکرلیا اور زخمی مجیت کو اسپتال پہنچایا۔پولیس نے پنیت کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔